مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی جریدے دی فری پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی سیاسی جماعت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے عراق وشام میں برسرپیکار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو جہنمی کتے قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کےسربراہ ابو بکر بغدادی اگر مسلمانوں کو مل گئے تو اس کے 100 ٹکڑے کردیئے جائیں گے اویسی نے مسجد النبی پر داعش کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ رپورٹ کے مطابق اسد الدین اویسی نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے قریب وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد در حقیقت جہنم کے کتے ہیں اوراس کا سربراہ ابوبکرالبغدادی مسلمانوں کو مل گیا تو وہ اس کے 100 ٹکڑے کر دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق اسدالدین اویسی مسجد نبوی کے قریب حملے خلاف اپنی جماعت کے احتجاجی جلوس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ داعش ایک جھوٹ ہے اور یہ مجرموں کا ٹولہ اور گروہ ہے۔ اس گروہ کے دہشت گرد اور اس کا نام نہاد سربراہ جہنم کے کتے ہیں۔ انہوں نے ابوبکرالبغدادی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد نبوی کے قریب حملہ کرکے تم نے مسلمانوں کو اتنا گہرا گھاﺅ دیا ہے کہ اسے لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں۔جن لوگوں نے مدینہ منورہ پر حملہ کیا ہے اللہ ان کا وجود یوں نابود کردے گا جیسے پانی میں نمک حل ہوتا ہے۔مدینہ منورہ پر حملہ کرکے داعش نے اپنی تباہی اور خاتمے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ یہ اس کے نیست و نابود ہونے کا آغاز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلا شبہ داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں مگر یہ ہمارے درمیان ہی موجود ہیں۔ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں ڈھونڈ نکالیں اور ان کا خاتمہ کردیں۔ اویسی نے کہا کہ سابق امریکی صدر جارج بش اور برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے داعش کی داغ بیل ڈالی اورجارج بش اور ٹونی بلیئر نے داعش دہشت گرد تنظیم کو قائم کرکے انسانیت کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ ان دونوں کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ اویسی نے مسلمان نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ داعش کی ویب سائٹس ہرگز وزٹ نہ کریں اور سوشل میڈیا پر بھی داعش سے متعلقہ ویڈیوز و دیگر مواد کو لائیک یا شیئر کرنے سے اجتناب کریں۔ انھوں نے کہا کہ داعش اسلام کے نام پر اسلام کی جڑیں کاٹ رہی ہے اور ہمیں داعش کی گھناؤنی سازشوں سے باخبـر رہنا چاہیے۔ واضح رہے کہ داعش کو سعودی عرب ، امیرکہ، اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہےجارج بش اور ٹونی بليئر نے داعش کو سعودی عرب کے توسط سے تشکیل دیا۔
ہندوستان کی سیاسی جماعت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے عراق وشام میں برسرپیکار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو جہنمی کتے قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کےسربراہ ابو بکر بغدادی اگر مسلمانوں کو مل گئے تو اس کے 100 ٹکڑے کردیئے جائیں گے اویسی نے مسجد النبی پر داعش کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
News ID 1865436
آپ کا تبصرہ